فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں گلی میں کھڑے ہو کر نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کا یہ واقعہ 29 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 10 اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو اس نے ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مدعیہ کا قریبی رشتہ دار ہے۔
گھریلو جھگڑے کی بنا پر پولیس کو اطلاع دینے پر ملزم نے خاتون کو دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف پولیس مقابلے اور مزاحمت کا نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


