حیدرآباد (نیوز ڈیسک) آئین کے تحت سندھ کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے حیدرآباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کالا باغ ڈیم اور گریٹر تھل کینال کے خلاف قراردادیں منظور کی ہیں۔ نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی سندھ کی تقسیم کے معاملے پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اٹھارہویں ترمیم صوبائی خودمختاری کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ ان کے مطابق صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر سندھ کی تقسیم ممکن نہیں۔


