اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس میں منعقدہ ڈبلیو پندرہ اسلام آباد ورلڈ ٹینس ویمنز فیوچرز چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کر لی۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے فائنل میں تھائی لینڈ کی کامونوان یودپیتچ کو سات پانچ اور سات پانچ سے شکست دے کر اسلام آباد ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی چیمپئن شپ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔
ایونٹ میں سترہ ممالک کی تیس کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔


