(نیوز ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو ساتویں مرتبہ دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی تازہ ترین فہرست 7 اکتوبر کو جاری کی گئی۔ انہیں یہ اعزاز نباتیات اور پودوں کی حیاتیات کے شعبوں میں گراں قدر تحقیقی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔


