اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی کے لیے خیبر پختونخوا ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں قانون کی عمل داری اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ بنیادی آئینی ذمہ داری ہے۔


