بینکاک میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس شروع ہو گئے ہیں۔ اجلاسوں میں جنگ اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر بات چیت کی جائے گی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسرائیلی جنگ کے اثرات اور اس سے پیدا ہونے والی مہنگائی مرکزی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مباحثوں میں عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے قرضوں کے بوجھ اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔


