ملتان (نیوز ڈیسک) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹاسک فورس نے ملتان میں گیس چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ جنرل منیجر کی ہدایت پر جاری مہم کے تحت مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔
اے پی پی کے مطابق حالیہ ہفتہ وار کارروائیوں میں 1730 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 109 میٹرز منقطع کر دیے گئے ہیں۔


