اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے ڈبلیو 15 ایونٹ کا دوسرا مرحلہ کل منگل سے شروع ہوگا۔ یہ مقابلے پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں سترہ ممالک کی اکتیس کھلاڑی شرکت کریں گی۔ حصہ لینے والے ممالک میں فرانس، چین، روس، ڈنمارک، میکسیکو، ازبکستان اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیدرلینڈز، کوریا، نیپال، جاپان، ہانگ کانگ، جرمنی، تھائی لینڈ، ترکیہ، جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑی بھی مدِمقابل ہوں گی۔


