عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026ء میں ترقی پذیر معیشتوں کے لیے ریکارڈ 112 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ متحرک کیا گیا ہے۔ یہ رقم چار سال قبل کے مقابلے میں تین گنا سے بھی زیادہ ہے جو تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق سال 2022ء سے اب تک پاکستان کے لیے تقریباً 3.2 ارب ڈالر کا نجی سرمایہ متحرک کیا گیا ہے۔ مالی سال 2022ء میں دنیا بھر میں نجی سرمائے کو متحرک کرنے کا مجموعی حجم 35 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔


