بینکاک (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک)۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کا سالانہ اجلاس بارہ اکتوبر سے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں شروع ہو گیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق یہ اہم اجلاس اٹھارہ اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں دنیا بھر سے مالیاتی امور اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے۔


