صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی 15 اکتوبر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ’’کانفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ مژرز ان ایشیا‘‘ کی ساتویں سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
سی جی ٹی این کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے پیر کو اعلان میں بتایا کہ وانگ یی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے کے طور پر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔


