نیوز ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مرکز اور خیبر پختونخوا ایک پیج پر آگئے ہیں۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ تیرہ سال تک حکومت کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے جانے کے بعد صوبے میں کہیں سے مذمت یا جلسے جلوسوں کی آواز نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کا دور حکومت ختم ہونے پر مبینہ طور پر مٹھائیاں تقسیم کیں اور بھنگڑے ڈالے۔


