اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے دارالحکومت کی سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
یہ کنٹینرز حالیہ احتجاج کے دوران سکیورٹی انتظامات کے لیے لگائے گئے تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


