نیشنل گرڈ پاکستان نے پاور اور انرجی سیکٹر میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ٹیوٹا پنجاب کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا اور پاور سیکٹر کے لیے عالمی سطح پر مسابقتی افرادی قوت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ معاہدہ توانائی کے شعبے میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا۔


