اسلام آباد (اے پی پی اردو) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیداواری سیکٹر کے تمام شعبوں میں سیلز ٹیکس کے لیے پیداوار کی نگرانی رواں برس کے اختتام تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صارف سے ٹیکس وصول کر کے اپنی جیب میں ڈالنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس کی مکمل استعداد کے حصول کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


