(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔
چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


