کوئٹہ (نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔


