اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے کئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انہوں نے سینئر پولیس افسران کو سکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے شہر کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔
انہوں نے چیکنگ کے عمل اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔


