اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
پیر کے روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے یہ بات کہی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کنٹینرز ہٹنے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہیں رہے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دوبارہ کنٹینرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔


