نیوز ڈیسک — سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت عازمین حج سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی جاری ہے اور اب تک اکاون ہزار پانچ سو عازمین نے واجبات جمع کرا دیے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق دوسری قسط کی مد میں مجموعی طور پر بتیस ارب ساٹھ کروڑ روپے وصول ہو چکے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چھبیس ہزار عازمین نے ون لنک جبکہ دو ہزار ایک سو چھبیس عازمین نے بینک کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی ہے۔


