راولپنڈی (نیوز ڈیسک) منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ راول پارک کی تزئین و آرائش اور مناسب دیکھ بھال کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اے پی پی کے مطابق شہریوں کو سرسبز اور پرسکون تفریحی ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پارکس کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے متعلقہ امور پر کام مسلسل جاری ہے۔


