نیوز ڈیسک (لاہور) محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام شیراز تئیس، عروج بائیس، نشان اکیس، ایم اے اکیس اور مرکز انیس کاشت کریں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کاشتکار بارانی سترہ، فتح جنگ سولہ اور پاکستان تیرہ بھی کاشت کریں۔ گندم کی بوائی کیلئے چالیس تا پچاس کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کیا جائے۔


