اسلام آباد (این این آئی) جمہوریہ لبنان کے سفیر عزت عبدالعزیز عیسیٰ نے اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وزیرِ دفاع کے دفتر میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


