کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو اپنی ذمہ داری قبول کرنا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھتے ہوئے اس کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین دہشت گردی کے خلاف ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔


