ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) نصیرآباد دوران سرکاری ڈیوٹی ایکسائز اہلکار کو تیز رفتار ویگو کی ٹکر مار کر زخمی کرنے کے واقعے پر بلوچی میڑھ عمرانی ہاوس پہنچ گیا زخمی اہلکار نے میڑھ کو عزت دیتے ہوئے معاف کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ نوتال کے قریب دوران ڈیوٹی چیکنگ کے دوران ایک تیز رفتار ویگو گاڑی کو روکنے کے دوران گاڑی کی ٹکر سے ایکسائز کانسٹیبل رجب علی عمرانی شدید زخمی ہوگیاتھا گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر میر غفور لہڑی سعادات و علاقائی معتبرین بلوچی میڑھ لیکر مزکورہ اہلکار کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سرکردہ میر بابو امین عمرانی و دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے بلوچی میڑھ کو عزت و احترام دیتے ہوے رجب علی عمرانی نے معاف کردیا جس پر دونوں فریقین شیر وشکر ہوگئے ۔


