حیدرآباد (نیوز ڈیسک) سندھ میں 24.7 فیصد خواتین کی شادی 18 سال کی عمر سے پہلے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب مردوں میں 18 سال سے پہلے شادی کی شرح 8.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
یہ اعداد و شمار قومی کمیشن برائے حقوقِ اطفال نے یونیسف کے تعاون سے جاری کیے۔ رپورٹ کے مطابق غربت اور تعلیم کی کمی کم عمری کی شادی کی بڑی وجوہات ہیں۔
سندھ سے متعلق یہ اعداد و شمار ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے 2018-19ء پر مبنی ہیں۔


