کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس کے فوری ٹرائل سے متعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ سماعت کے دوران ملزمان ارمغان اور شیراز کی جانب سے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کا انکشاف ہوا۔
عدالت نے اس صورتِ حال پر شدید حیرت کا اظہار کیا۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ کیا ملزم عدالت کا نوٹس وصول نہیں کر رہا۔ وکیل افتخار شاہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوسری مرتبہ بھی نوٹس نہیں لیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمان نوٹس وصول نہیں کر رہے ہیں۔ ٹرائل کورٹ میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث مقدمے کی سماعت بھی آگے نہیں بڑھ سکی۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


