کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 15 ویں کیلیگن بوائز اینڈ گرلز تھرو بال چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگی۔
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔


