کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے آرٹلری میدان میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے وائی ایم سی گراؤنڈ کے قریب مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔
ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر فائرنگ کی جس کے جواب میں ایک ملزم زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد آصف خان اور محمد زوہیب خان کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل، دو پستول اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔


