ٹنڈو محمد خان (صورتِ حال، ڈیسک) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران ایک خاتون سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران ساڑھے تین کلو چرس، پانچ ہزار سے زائد مین پوریاں، مسروقہ ایک لاکھ روپے نقد، بیٹری اور موبائل فون برآمد کیا گیا۔
پولیس نے غیر قانونی اسلحے میں ایک بارہ بور ریپیٹر، ایک پستول اور چار کارتوس بھی قبضے میں لیے۔ تھانہ بلڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ چرس سپلائر عبدالسلام عرف بابو گھٹکو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔


