انٹرنیشنل ڈیسک۔ چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کہا ہے کہ چین ایپل سمیت دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ادارے چین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کریں۔ عالمی کمپنیاں چینی طرز کی جدیدیت سے پیدا ہونے والے ترقی کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔


