بنکاک (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بنکاک میں عالمی بینک کے گول میز اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاکستان میں آبادی میں تیز رفتار اضافے کے صحت اور تعلیم پر اثرات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور ایران کے تجربات کی روشنی میں انہوں نے خواتین کی تعلیم اور افرادی قوت میں شمولیت کو اہم ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں قومی آبادی کونسل کے قیام کا ذکر بھی کیا۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان ہنرمند افرادی قوت کی تیاری سے آبادیاتی فوائد حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مہارتوں کو نوجوانوں کی آمدنی بڑھانے کے اہم مواقع قرار دیا۔


