ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ عفت اعظم اور ایس پی جہلم ویلی عطا الرحمان نے گزشتہ روز وادی لیپہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نوکوٹ میں آتشزدگی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عفت اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جلد مرتب کی جائیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور بحالی کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا۔


