نکیال (این این آئی) سابق وزیر حکومت جاوید اقبال بڈھانوی نے اپنے حلقہ نکیال کی یونین کونسل موہڑہ دھروتی کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر جا کر اہل علاقہ سے ملاقاتیں کیں اور مریضوں کی عیادت کی۔
جاوید اقبال بڈھانوی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومین کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر کارکنان اور عمائدین علاقہ نے انہیں اپنے روزمرہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔
اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اقبال بڈھانوی نے کہا کہ نکیال ہم سب کا گھر ہے اور ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر فورم کو استعمال کیا جائے گا۔


