فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (لاہور) — نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنس آرٹس (ناپا) اور محکمہ ثقافت حکومت بلوچستان نے پیر کے روز کوئٹہ میں ناپا کا کیپس قائم کرنے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں۔ یہ کراچی سے باہر ناپا کا پہلا کیپس ہو گا جو بلوچستان کے دارالحکومت میں قائم کیا جا رہا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اس معاہدے کا مقصد خطے میں فنونِ لطیفہ اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔


