نیوز ڈیسک (گلگت) — وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت صحت کے شعبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مارچ 2027 تک گلگت بلتستان میڈیکل کالج میں کلاسز کا باقاعدہ آغاز کرنے کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری قانون اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔


