(بیجنگ، انٹرنیشنل ڈیسک) چین اور شمالی کوریا کے درمیان طویل عرصے سے زیر التوا نیو یالو ریور پل جمعرات کے روز باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ بات چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے مابین اس اہم پل کے افتتاح کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


