نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے ضلع واشک میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق یہ کارروائی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت عمل میں لائی گئی۔
وزیر داخلہ نے آپریشن کے دوران پانچ خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے جذبے کو سراہا۔


