نیوز ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیرِ برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بدھ کے روز ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی معاشی پیش رفت اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔


