انٹرنیشنل ڈیسک (این این آئی) عورت فاؤنڈیشن پاکستان مانچسٹر کی جانب سے زاہد مغل کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی طویل سماجی اور کمیونٹی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
برٹش پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر افضل خان نے عورت فاؤنڈیشن کی ٹیم کے ہمراہ زاہد مغل کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر خواتین کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر افضل خان نے زاہد مغل کی سماجی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق اور سماجی انصاف کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی معاونت معاشرے میں مثبت تبدیلی لاتی ہے۔


