اسلام آباد (صورتِ حال، DESK) وزیراعظم نے قیمتی پتھروں کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام کی سست رفتار پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ متعلقہ علاقوں کی جیولوجیکل میپنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں نئے بلاکس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان علاقوں کو قیمتی پتھروں کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
موجودہ سال کے دوران اس شعبے کی ترقی کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔


