نیوز ڈیسک (اے پی پی اردو)۔ پاکستان ریلوے کی تکنیکی ٹیم نے ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وفاقی وزیر ریلوے کو پیش کر دی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس حادثہ مکینیکل خرابی اور لگیج کوچ کا سائیڈ ہینگر ٹوٹنے کے باعث پیش آیا تھا۔


