مظفرآباد (نیوز ڈیسک) – صدر پٹھان ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع مظفرآباد چمن خان نے کہا ہے کہ تنظیم معاشرے میں بھائی چارے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دے رہی ہے۔ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد پٹھان برادری کے اتحاد کو مضبوط بنانا اور مستحق افراد کی معاونت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹھان برادری اپنی روایات اور مہمان نوازی کے باعث ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ معاشرے کی ترقی کے لیے اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔


