نیوز ڈیسک (لاہور) — سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر برائے ساؤتھ افریقہ چوہدری محمد یونس ورک نے کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان کے قریب پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
چوہدری محمد یونس ورک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش ہے اور وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


