اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی رہنما راجہ شعیب عابد نے کوئٹہ کے نواں کلی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں کی شہادت پر دکھ جتایا۔
انہوں نے کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر بھی لواحقین سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ افسران کی شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔


