مظفرآباد (این این آئی) سیکرٹری زکوٰۃ و عشر، اوقاف اور سماجی بہبود محترمہ تہذیب النساء دو ہفتے کے دورے پر چین روانہ ہو گئی ہیں۔
ان محکموں کا چارج تاحال کسی افسر کو نہیں مل سکا ہے جس کی وجہ سے متعلقہ محکموں کے دفتری امور بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔
مزید چارج نہ دیے جانے کی صورت میں دفتری نظام مزید شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر سے فوری طور پر ان محکموں کا چارج کسی دوسرے افسر کو تفویض کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


