انٹرنیشنل ڈیسک۔ استنبول میں موسلادھار بارش نے شہر میں طوفانی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
1985 کے بعد سے یہ اب تک کی شدید ترین بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں فلیش فلڈز یعنی اچانک سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس قدر شدید بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ شہر کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔


