نیوز ڈیسک۔ ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث سڑکیں بیٹھ گئیں اور ایک نو عمر طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔
سیلابی پانی اسپتالوں میں بھی داخل ہو گیا۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہر کا ٹریفک نظام معطل ہو گیا اور اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
حکام کے مطابق اس صورتحال سے نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔


