پنجاب یونیورسٹی — فائل فوٹو۔ ماخذ: اے پی پی۔
لاہور (ایجوکیشن ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کالج آف فارمیسی میں نئی لیبارٹریوں کا افتتاح کیا۔
اے پی پی کی 14 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق ان میں تھری ڈی پرنٹنگ، کارڈیومیٹابولک و ٹرانسلیشنل فارماکولوجی اور ایڈوانسڈ نیچرل پروڈکٹس کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔
وائس چانسلر کے مطابق نئی سہولتیں طلبہ کی عملی تربیت اور تحقیق میں مدد دیں گی۔


