انٹرنیشنل ڈیسک۔ تھائی لینڈ میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس کا مقصد ایران جنگ کے باعث عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔
مشرق وسطیٰ کے تنازعے کی وجہ سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جنگ کی صورتحال نے عالمی معیشت کے حوالے سے خدشات اور غیر یقینی کو بڑھا دیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے معاشی نتائج پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔


